وجے کماراورکرکٹ ایسوسی ایشن ممبران گورنر سے ملاقی

جموں//گورنر کے صلاحکار کے۔ وجے کمار نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔مشیر نے اُن کے محکمہ جات سے متعلق انتظامی امور کے علاوہ ریاست میں امن و قانون کی صورتحال کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔اس دوران جے اینڈکے کرکٹ ایسوسی ایشن( جے کے سی اے) کے ممبران پر مشتمل ایک وفد آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوا۔ وفد کی قیادت سابق جنرل سیکرٹری جے کے سی اے اور سابق چیئرمین جے کے سی اے محبوب اقبال کر رہے تھے۔اس موقعہ پر چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم بھی موجود تھے۔ڈیلی گیشن نے گورنر کو ایسوسی ایشن کی کارکردگی سے متعلق کئی اہم امور اور ریاست میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔