جموں//سانبہ کے وجے پور علاقے کے کولپور علاقے میں اتوار کو ایک زیر تعمیر پل گرنے سے کم از کم 27 مزدور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر غیر مقامی لوگ تھے۔عہدیداروں نیبتایا کہ تقریباً شام چار بجے کولپور گاؤں کے قریب دیوک ندی پر زیر تعمیر پل منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 27 مزدور زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے 11 کو رام گڑھ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں چھتیس گڑھ کے 26 سالہ سنتوش کمار ،چھتیس گڑھ کے 40 سالہ وجے دردرشی،سکندر سنگھ27ساکن جھارکھنڈ، کرن سنگھ 50ساکن آر ایس پورہ، وجے کمار 30ساکن چھتیس گڑھ اور چھتیس گڑھ کے 28 سالہ سونو کمار، نریش کمار36ساکن چھتیس گڑھ،مدن لال 50ساکن رائے پورا، نارائن کمار35 سالہ ساکن آر ایس پورہ، چھتیس گڑھ کی 30 سالہ سنتوشی لوہاراور سدھگر 36ساکن روپے پورہ شامل ہیں۔دیگر کو ایمرجنسی ہسپتال وجے پور میں داخل کرایا گیا ہے اور ان میں آر ایس پورہ کے یشپال شرما،چھتیس گڑھ کے سنتوش کمار، موتی لال،راجو سریندر لال آف آر ایس پورہ، چھتیس گڑھ کے پھرتن بھائی ،چھتیس گڑھ کی کاجل، چھتیس گڑھ کی کویتا،دیپک ،چھتیس گڑھ کے اوم پرکاش، چھتیس گڑھ کے مرلی دھر،چھتیس گڑھ کے اوتار سنگھ، چھتیس گڑھ کی بھونویشوری جیسوال،سرجیت سنگھ آف ارنیا جموں، آر ایس پورہ کے سباش چندر اور چھتیس گڑھ کے کانشی رام یادوشامل ہیں۔ زخمیوں میں سے دو یشپال اور دیپک کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا ہے۔ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر ابھیشیک مہاجن نے 27 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔