ٹنگمرگ//مشتاق الحسن//ماگام کی ایک لڑکی نے بغیر کسی کوچنگ کے NEETامتحان پاس کیا ہے۔وتہ ماگام کی عظمیٰ زہرا دخترفداحسین وانی نے بغیر کسی کوچنگ اورٹیوشن کے نیٹ کاامتحان پاس کیا ہے۔عظمیٰ کا والد پیشے سے مزدور ہے اور عظمیٰ نے گھر پرہی یوٹیوب کے ذریعے اسباق سے استفادہ کرکے نیٹ کی تیاری کی۔گزشتہ دنوں جب نیٹ کے نتائج کااعلان کیاگیا تواس میں عظمیٰ نے کامیابی حاصل کی تھی۔وہ اب ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔