گاندربل// وتہ لار گاندربل کی آبادی نے کئی زمین مالکان نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی ترسیلی لائنوں کولوگوں کی ملکیتی اراضی سے ہٹاکر سڑک کے کنارے کنارے لائیں۔مظاہرے میں شامل افراد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ بجلی نے ترسیلی لائن کیلئے لوگوں کے کھیت کھلیان استعمال میں لائے ہیںجس پر زمین مالکان اعتراض کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ محکمہ بجلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اُن کی ملکیتی زمین کو برقی رو فراہم کرنے کیلئے استعمال میں نہ لایا جائے لیکن محکمہ نے کبھی غور نہیں کیا جس کے پیش نظر وہ احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوگئے۔ اس موقع پر ایس ایچ او لار نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہالایا کہ اس مسئلے کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا ۔