راجوری //بھاجپا کے سینئر لیڈر و ممبرقانون ساز کونسل وبودھ گپتا نے میونسپل کمیٹی راجوری کے ملازمین سے میٹنگ کرکے راجوری شہر کی خوبصورتی و صفائی ستھرائی کیلئے عملائے جارہے پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق گپتا نے ملازمین پر زور دیاکہ وہ پرانی سٹریٹ لائٹوں کی مرمت کریں اور کئی جگہوں پر نئی لائٹیں لگائیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ فضلہ کو ٹھکانے لگانے کیلئے اپنے سی ڈی ایف سے ٹاٹا موٹر گاڑی فراہم کریں گے ۔انہوں نے راجوری کے پرانے مارکیٹ کو ہیریٹیج مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کو سیاحت کا مقام بنایاجاسکتاہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور سوچھ بھارت مشن میں تعاون کریں ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی رکھنا صرف میونسپل ملازمین کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کیلئے ہر ایک کو اپنا تعاون دیناہوگا۔اس موقعہ پر سینٹری انسپکٹر ، سپروائزر و دیگر ملازمین بھی موجو دتھے ۔ میٹنگ میں بھاجپا لیڈران وجے شرما، نشو گپتا، راجیش شرما اور راجہ رتن نے بھی شرکت کی ۔