سرینگر//یونین ٹیریٹری جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران362نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔یہ گذشتہ طویل ایام سے کورونا کے یومیہ کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ شام سے ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں میں261کا تعلق وادی کشمیر جبکہ101کا تعلق صوجہ جموں سے ہے۔اس دوران یہاں1224کورونامریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی ، جن میں7افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ3کی موت جموں میں واقع ہوگئی۔
عوامی حلقوں میں کورونا کے نئے کیسوں میں کمی واقع ہونے سے اطمینان پایا جارہا ہے تاہم ماہرین مسلسل مشورہ دے رہے ہیں کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کی جائے۔