بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے کے صارفین نے پیر کو اضافی بجلی بلیں موصول ہونے پر محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاجی لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر چہ پہلے ہمیں 360روپے ماہانہ بجلی بل موصول ہوتی تھی جس کے بعد اُسے بڑھاکر 570 روپے کیا گیا، تاہم اس مرتبہ علاقے کے صارفین کو1100 روپے اور اس سے زیادہ کی بجلی بلیں موصول ہوئیں، جو سراسر ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ پسماندہ ہیںاوروہ اتنابجلی فیس ادانہیں کرسکتے۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے اس معاملے سے متعلقہ محکمہ کے افسران کو مطلع کیا تھا تاہم انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ اگر بلوں میں کمی نہیں کی گئی تو پھر علاقے سے ترسیلی لائینوں اور کھمبوں کو ہٹایا جائے۔