ماسکو//مقبول میسنجر ایپ واٹس ایپ نے اپنی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول کرنے کیلئے 15 مئی کی ڈیڈ لائن طے کی ہے اور جو صارفین اسے قبول نہیں کرتے وہ اس مدت کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے۔’ٹیک کرنچ‘ نے فیس بک کی ملکیت والی واٹس ایپ کے ای میل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔واٹس ایپ نے اس ہفتہ کے شروع میں کہا تھا کہ اس سے صارفین کو اپنی پرائیویسی اپ ڈیٹ کا بغور جائزہ لینے اور نئی شرائط پر عمل کرنے کے لئے انکوائری کرنے کی اجازت ہوگی۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر صارف شرائط کو قبول نہیں کرتے ہیں تو وہ کالز اور اطلاعات توموصول کرسکیں گے ۔