وانگت کنگن میں ٹرانسفارمرآگ کی واردات میں تباہ

کنگن// وانگت کنگن کے ونی آرم میں بجلی ٹرانسفارمرمیں اچانک آگ لگ گئی اور آناً فاناً خاکستر ہوگیا ۔علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ٹرانسفارمر سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ۔مقامی لوگوں کے مطابق بجلی ٹرانسفارمر پوری طرح خاکستر ہوگیا اوربستی میںگھپ اندھیرا چھاگیا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے افسران سے مطالبہ کیاہے کہ بستی میں نیا بجلی ٹرانسفارمر جلد نصب کیا جائے۔