سرینگر// فوج اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینے کیلئے وانگت فوجی کیمپ نے مقامی نوجوانوں کے ساتھ ایک دوستانہ والی بال میچ کا اہتمام کیا۔ ایک بیان کے مطابق میچ میں وانگت اور اسکے ملحقہ دیہات کے نوجوانوں نے ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیا اور اُنہوں نے باقاعدگی کے ساتھ ایسی تقریبات کے اہتمام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح اُنہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ بیان کے مطابق کھیل کود کی ایس تقریبات سے نوجوانوں میں اعتماد اور ٹیم سپرٹ کو فروغ ملتا ہے۔