سرینگر// والنٹری میڈی کیئر سوسائٹی جوکہ جسمانی طور خاص افراد کی باز آبا دکاری کے ساتھ ساتھ جسمانی طور خاص بچوں کو تعلیم فراہم کررہی ہے ،نے معذورین کے عالمی دن کے سلسلے میں 3روزہ تقریبات کا آغاز کیا اور جمعرات کو ایک کار ریلی نکالی گئی ۔سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر میر محمد مقبول نے کہا کہ کار ریلی کا مقصد جسمانی طور خاص افراد کو ڈرائیونگ کے دوران بچائو تدابیر ،محفوظ ڈرائیونگ ،مصروف ترین سڑکوں پر احتیاط کے ساتھ چلنے اور دیگر اہم نکات کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا ۔کار ریلی کو مہمان خصوصی گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی پرنسپل ڈاکٹر ثامیہ رشید نے والنٹری میڈی کیئر سوسائٹی بمنہ کیمپس سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جبکہ ریلی میں 20افراد نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر آل انڈیا ریڈیو کے شتیش ومل اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سندیپ سنگھ بالی مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تقریب میں شامل تھے ۔ریلی سرینگر کے مختلف روٹوں سے گذری اور بعد میں واپس بمنہ پہنچی جبکہ کار ریلی کے ساتھ ایک ایمبولنس بھی تھی ۔ رضا کاروں اور ٹریفک پولیس بھی ریلی کے ساتھ ساتھ رہے ۔بعد میں والنٹری میڈی کیئر سوسائٹی پر ایک تقریب منعقد ہوئی جو