سرینگر//ڈاکٹر فاروق عبداللہ7ماہ بعد اپنے فرزند عمر عبداللہ سے ملاقی ہوئے،جس کے دوران جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ رہائی کے بعد سنیچر کو انہوں نے اپنے اسیر بیٹے سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر فاروق نے حکام سے عمر عبداللہ کے ساتھ ملاقی ہونے کی اجازت طلب کی تھی جس کو منظوری دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹے نے قریب ایک گھنٹے تک ملاقات کی اور یہ منظر انتہائی جذباتی تھا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ صرف پارٹی کے دو بڑے لیڈروں کے درمیان طویل عرصے کے بعد ملاقات ہی نہیں بلکہ ایک باپ اپنے محبوس بیٹے کو زائد از 7 ماہ کے بعد مل رہا تھا۔اس ملاقات میں عمر عبداللہ کی والدہ مولی عبداللہ، بہن صفیہ بھی شامل تھے۔۔ بعد میں عمر عبداللہ خود بہن، ماں اور باپ کو باہر تک چھوڑ آئے۔