یو این آئی
نئی دہلی/چوٹ کے باعث آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔بی سی سی آئی کے مطابق سندر بائیں نچلی پسلی میں تکلیف (سائیڈ اسٹرین) کا شکار ہیں، جو انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران لاحق ہوئی تھی اور وہ تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہو پائے ہیں۔ یہ سیریز سات فروری سے شروع ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ سے قبل خاصی اہم سمجھی جا رہی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کیمپ کو تاہم زیادہ تشویش نہیں، کیونکہ ہاردک پانڈیا، ابھیشیک شرما، شیوم دوبے اور اکشر پٹیل ٹیم سے دوبارہ جڑنے والے ہیں۔ اکشر پٹیل اس سیریز اور ٹی-20 ورلڈ کپ میں نائب کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔ادھر تِلک ورما بھی گروئن انجری کے باعث ابتدائی تین ٹی-20 میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔