سرینگر//وارہ سنگم بڈگام میں گیراج کی سلیب گرجانے کے نتیجہ میں 17سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ والدشدید زخمی ہوا۔ عبدالحمید بٹ کے گھر میں گیراج کی تعمیر ہورہی تھی کہ اس دوران اچانک سلیب گرگئی جس کی زد میں مذکورہ شہری اوراس کا بیٹا اعجاز حمید بٹ آگئے ۔ باپ بیٹے کو فوری طور پر ضلع ہسپتال بڈگام منتقل کیا گیا جہاں اعجاز حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا جبکہ اس کا والد زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔ایس ایچ او بڈگام محبوب اقبال نے کہاکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ادھر اعجاز حمید بٹ کی میت جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔