سرینگر// جموں کشمیر کے مایہ ناز فٹ بال کھلاڑی محمد اسماعیل چاپری 82سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔محمد اسماعیل چاپری نے اعلی درجے کے ٹورنامنٹوں جن میں سنتوش ٹرافی، دورند کپ اور رور کپ سمیت دیگر ٹورنامنٹوں میں جموں کشمیر کی نمایندگی کی۔چاپری کئی دہایوں تک جموں کشمیر فٹ بال پر چھاے رہے اور اس دوران ہزاروں شائقین فٹ بال کے دلوں پر راج کیا۔ چاپری پیرانہ سال کی عمر تک فٹ بال سے جڑے رہے اور اس نوجوان کھلاڑیوںکی تربیت کرتے رہے۔82 برس کی عمر میں بھی اسماعیل چاپری مل پھاگ حضرت بل میں مقامی نوجوانوں کی تربیت اور کوچنگ میں مصروف تھے۔محمد اسماعیل چاپری جہاں جموں کشمیر میں فٹ بال میدان کے شاہسوار تھے،وہیں سماجی میدان میں بھی وہ پیچھے نہیں رہے۔معاشرے میں وہ غریبوں، مجبوروں، لاچاروں، مفلسوں اور بیماروں کو مدد کرنے میں وہ ہمیشہ صف اول پر رہے ۔کشمیر اکنامک الاینس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری نے مرحوم کو ایک مایہ ناز کھلاڑی، ایک ملنسار دوست، ایک ہمدرد سماجی کارکن، ایک باوصف انسان اور ایک خدا ترس شخص قرار دیتے ہوے کہا کہ مرحوم ہم جہت شخصیت کے مالک تھے، جن کے انتقال سے فٹ بال۔سماجی خدمات اور شعبہ سیاحت میں ایک خلا پیدا ہوا۔الایننس کے شریک چیرمین فاروق احمد ڈار، کشمیر شکارہ ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ولی محمد، کشمیر مٹن ڈیلرس ایسو سی ایشن کے معراج الدین گنائی، کے ٹی ایم ایف دھڑے کے صدر محمد رجب کوچھے نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت ادا کیا۔