سرینگر//کرونا لاک ڈاؤن ہر گذرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے پروٹول کول پر سخت عملدر آمد کیا جارہا ہے۔ادھر پولیس نے ہندوارہ اور کپوارہ میں 33ایف آئی آر درج کر کے ،191 کوگرفتار کر کے 58گا ڑیا ں ضبط کیں۔کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں اور متاثرین میں اضافہ کے نتیجے میں جنوب و شمال میں تنائو اور کشیدگی کا ماحول ہے اور لوگوں میں خوف اور تنائو کی کیفیت ہیں، جسکی وجہ سے وہ گھروں سے باہر نکلنے سے کترا رہے ہیں۔ یہ صورتحال صرف سرینگر کی نہیں ہے بلکہ پوری وادی میں مکمل لاک ڈائون سے ہر طرح کی نقل و حرکت ٹھپ پڑی ہے۔اس دوران نامہ نگار اشرف چراغ کے مطابق کپوارہ اور ہندوارہ پولیس نے ضلع میں دفعہ 144کے تحت سرکار کی جانب سے لاگو ں کی گئی پابندیو ں کی خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اب تک33ایف آئی آر درج کئے ہیں اور 191افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے جبکہ 58گا ڑیو ں کو بھی ضبط کیا جو غیر ضروری طور چلتی پھرتی تھیں ۔ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبیکر اور ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ چکر ورتی نے لوگو ں سے کہا کہ پولیس عوام کی دوست ہے اور ان کی فلاح و بہبودی کے طور دن رات کام کرتی ہے ۔