سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کو ایک بار پھر مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا جس سے معمولات زندگی مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئے۔
وادی میں گذشتہ جمعہ کو بھی مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا تھا ۔بظاہر یہ لاک ڈاو¿ن نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر نافذ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ ایک ہی جگہ پر بڑی تعداد میں جمع نہ ہو سکیں۔
کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کو نرمی کی تھی تاہم شبانہ اور 'ویک اینڈ' کورونا کرفیو بدستور نافذ ہے۔