سرینگر// وادی کشمیر میں پن بجلی کو فرو غ دینے کیلئے ڈویژنل لیول سنگل وِنڈیو کلیرنس کمیٹی(ڈی ایل ایس ڈبلیو سی سی) نے 83.09 کروڑ روپے کی مالیت کے پانچ میگاواٹ کے دو پن بجلی پروجیکٹوں کو منظوری دی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ یہ دو پروجیکٹ میسرز O2zٹریڈنگ اینڈ انڈسٹر یز پرائیوینٹ لمٹیڈ تعمیر کر رہا ہے ۔ یہ دونوں پروجیکٹ نالہ اچھو اہلن اور نالہ ماور کوکر ناگ پر بالترتیب 43.33 اور 39.76کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ نالہ اچھواہلن کوکر ناگ پر تعمیر کئے جارہے پروجیکٹ کا کام تکمیل کے قریب ہے اور عنقریب چالو کیا جائے گا۔اِن دو پروجیکٹوں کے لئے مختلف محکموں سے موصول این او سیز کے حصول کے بعد ہی کام شروع کیا گیا۔دوران میٹنگ میں ڈائریکٹر نے کہا کہ اِس نوعیت کے چھوٹے پروجیکٹوں سے وادی میں پن بجلی وسائل کو بروئے کار لانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی یہ پروجیکٹ ماحول دوست اور کم لاگت والے ہیں۔اِس سے قبل صوبائی سطح کی سنگل وِنڈیو کلیرنس کمیٹی گاندربل ضلع میں 106.76 کروڑ روپے مالیت سے تعمیر کئے جانے والے 4.05 میگاواٹ اور 0.5میگاواٹ پن بجلی پروجیکٹوں کے لئے منظوری دی ہے۔4.50میگاواٹ صلاحیت کے بوٹی کلن منی ہائیڈل پاور پروجیکٹ کی تعمیر پر 59.69کروڑروپے اور 5میگاواٹ صلاحیت کے پن بجلی پروجیکٹ پر 47.07کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے ہیں۔یہ پروجیکٹ میسرز ایس ۔اے پاور یوٹیلٹیز پرائیویٹ لمٹیڈ اور میسرز ماس این۔اَنرجی لمٹیڈ تعمیر کر رہے ہیں۔
وادی کشمیر میں پن بجلی کا فرو غ
