وادی کشمیرمیں پبلک پارکس اور باغات کھل گئے

سرینگر// وادی کشمیر میں بدھ کے روز پبلک پارکس اور باغات زائد از تین ماہ بعد دوبارہ کھل گئے تاہم ان میں لوگوں کی چہل پہل بہت کم دیکھی گئی۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ نے منگل کے روز تمام پبلک پارکس اور باغات دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
یو این آئی کے مطابق بعض اہم پارکوں اور باغات میں عام لوگوں کی چہل پہل کافی کم تھی۔