سرینگر //کشمیر میں7ماہ کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد دوگنی ہوکر 200000لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 13سفر کرنے والوں سمیت مزید 149متاثر ہوئے ہیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 22ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 22ہزار 14تک پہنچ گئی ہے جن میں 1لاکھ 21ہزار 996جموں جبکہ کشمیر میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ 18ہوگئی ہے۔اس سے قبل 11نومبر کو2020 وادی میں کورونا متاثرین کی تعداد100000لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی ۔اس دوران بدھ کو کشمیر میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 3485ہوگئی ہے۔ پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 62ہزار 537تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 149افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 149افراد میں سے 49جموں جبکہ 100کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 100افراد میں 7بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے تھے جبکہ 93افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 93متاثرین میں سرینگر میں 34،بارہمولہ میں 17،بڈگام میں 7،پلوامہ میں 5،کپوارہ میں 3، اننت ناگ میں 2،بانڈی پورہ میں 17،گاندربل میں 12،کولگام میں 3 اور شوپیان میں کوئی متاثر نہیں ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 200000لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 200018ہوگئی ہے۔ اس دوران صدر اسپتال سرینگر میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2238ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 49افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ دیگر 43افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں وائرس سے متاثر ہونے والے 49افراد میں جموں میں 12،ادھمپور میں 7،راجوری میں 7،ڈوڈہ میں 8،کٹھوعہ میں 1،سانبہ میں 0،کشتواڑ میں 4،پونچھ میں 2،رام بن میں 2، اور ریاسی میں 6افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار 996تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بدھ کو کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور جموں صوبے میں متوفین کی تعداد 2147بنی ہوئی ہے۔
ملک میں مزید 562اموات، 42ہزار 626مثبت
یو این آئی
نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 5395 فعال معاملوں کا اضافہ ہوا ہے اور 562 افراد کی موت ہوئی ہیں۔اس دوران منگل کو ملک میں 62 لاکھ 53 ہزار 741 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 48 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 570 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42626 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار 132 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 36 ہزار 668 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 309،33022 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیس 5395 بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 353 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 562 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 757 ہو گئی ہے ۔