جموں//بھاجپا کے ایک سینئررہنما نے جموں میں لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کے دوران کشمیری پنڈتوں کے مطالبات اُن کے زیرغور لائے۔اشونی کمار چرنگو نے لیفٹنٹ گورنرکوایک یاداشت پیش کی جس میں کشمیرسے نقل مکانی کرنے والے پنڈتوں کی واپسی کیلئے ایک حقیقی ایکشن مرتب کرنے کامطالبہ کیا۔راج بھون ترجمان کے مطابق کشمیری پنڈت رہنما نے حدبندی کو عملانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں ہندواورسکھوں کیلئے 5 اسمبلی نشستوں کومخصوص رکھا جائے۔ چرنگونے کشمیرمیں مندروں اور ہندواستھاپنوں کے تحفظ ، فروغ اوربندوبست کومستقبل قریب میں جموں کشمیر مرکزی زیرانتظام علاقہ کی انتظامیہ کی طرف سے ہاتھ میں لینے کابھی مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ وزیراعظم خصوصی پیکیج کے تحت باقی ماندہ اسامیوں کو بھی پوار کرنے کی مانگ کی۔لیفٹنٹ گورنر نے ان کے مطالبات غور سے سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ ان پر ہمدردانہ غور کیاجائے گا۔