وادی میں گرمی بڑھنے لگی

سرینگر //وادی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو چکا ہے اور سوموار کو دن بھر شدید گرمی محسوس کی گئی ۔ گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سرینگر میںسوموار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4ڈگری تک پہنچ گیا ،جبکہ یہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت بھی 18.0ڈگری تھا ۔سرینگر کے علاوہ وادی کے دوسرے مقامات پر بھی درجہ حرارت میں اضافہ سے لوگوں کی حالت خراب ہونا شروع ہو چکی ہے قاضی گنڈ میں جہاں سوموار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،وہیں وہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 15.4ڈگری تھا ۔کپوارہ ضلع میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.8جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 15.2ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سیاحتی مقام پہلگام میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.1جبکہ گلمرگ میں 22.8 کوکرناگ میں 30.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ۔ادھر جموں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم خشک رہے گا ۔