سرینگر //فلڈ کنٹرول محکمہ کے چیف انجینئر افتخار احمد ککرو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی سطح پر نظر رکھی جارہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ رام منشی باغ میں شام دیر گئے تک پانی کی سطح صرف 5فٹ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں سیلاب کا زیادہ خطرہ نہیں رہتا ہے کیونکہ بادل پھٹنے کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سنگم کے مقام پر جہلم کی سطح آب ابھی بہت کم ہے جبکہ معاون ندی نالوں میں طغیانی کی کوئی کیفیت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کا کسی بھی جگہ پر کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ٹیمیں متحرک ہیں۔