سرینگر//کشمیر وادی میں غالباًپہلی بار جموں کے مقابلے میں گرمی کی شدت زیادہ ہے ۔ جہاں جمعہ کے روز جموں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33.7ڈگری سیلشس ریکارڈ کیاگیا وہیں سرینگر میںدرجہ حرارت 34.3تک جاپہنچا۔سرینگر میں ہوا میں نمی کا تناسب 108فیصد رہا۔کپواڑہ ضلع میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4ڈگری سیلشس ریکارڈ کیاگیا۔کپوارہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 152فیصد تھا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق قاضی گنڈمیں 32.3،پہلگام میں 28.9،ککر ناگ میں 30.9،سیاحتی مقام گلمرگ میں 24.5،جموں خطہ کے جموں ضلع میں 33.7،بانہال میں 31.6،کٹرہ میں 28.5،بھدرواہ میں 33.2درجہ حرارت ڈگری سیلشس ریکارڈ کیاگیاہے۔ ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ آنے والے دنوں میں وادی میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اگلے کچھ روز تک وادی میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں ۔