سرینگر/منگل کو وادی کشمیر اور لداخ خطے کے اندر شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گرائوٹ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی حالات آنے والے دنوں میں مزید سرد رہیں گے اور رات کے درجہ حرارت میں مزید گرائوٹ متوقع ہے۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6ڈگری سیلشیس جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں یہ باالترتیب منفی7.7اورمنفی7.6ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔
لداخ خطے کے کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.8جبکہ لیہہ میں منفی15.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں تاہم کم سے کم درجہ حرارت 5.1ڈگری سیلشیس درج ہوا۔