سرینگر// جموں کشمیرمیں بھی رنگوں کا تہوار ’’ہولی ‘‘ منایاگیا۔ ہولی کے سلسلے میں کئی مقامات پرمندروں میں لوگوں نے حاضری دی۔سرینگر کے ہنومان مندر اور حبہ کدل میں ہندوطبقہ سے وابستہ لوگوں کا تانتا بندھا رہا ۔سرینگر اور دیگر باقی قصبوں میں قائم فورسز کیمپوںمیں فوجی اور نیم فوجی اہلکاروں نے یہ تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا ۔جموں میں کل صبح سے ہی نوجوانوں کی ٹولیاں مندروں پر پہنچیں اور پوجاپاٹ میں حصہ لیا۔شہر کے مختلف چوراہوں پر روایتی ڈانڈیا اور گربہ رقص کیا گیا جب کہ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب ناچا۔ نوجوان ،بچے ،بوڑھوں اور خواتین نے ہولی کھیلی اور یہ سلسلہ پورا دن جاری رہا۔ بچے خواتین اور بزرگ بھی اس تہوار کے موقع پر جشن مناتے ہوئے اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکنے نظر آئے۔جموں شہر میں ہر گلی کوچے اور ہر بستی میں لوگوں کو مختلف رنگوں میںبھگویا گیا۔جموں شہر کے علاوہ سانبہ، کھٹوعہ، ہیرا نگر، ادہمپور، ریاسی، کڑہ اور دیگر کئی مقامات کیساتھ ساتھ راجوری اور پونچھ کے علاوہ رام بن اور کشتواڑ میں بھی ہولی کے موقعہ پر لوگوں نے ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور اس تہوار کا لطف اٹھایا۔
وادی اور جموں میں رنگوں کا تہوار ’ہولی‘جوش و خروش سے منایا گیا
