سرینگر// واجب الادا رقومات کی عدم ادائیگی کے خلاف گزشتہ4ہفتوں سے ٹینڈر اور تعمیراتی کاموں کے بائیکاٹ کی کال پر بیٹھے ٹھیکداروں نے منگل کو احتجاج جاری رکھااور راجباغ میں واقع چیف انجینئرنگ کمپلیکس میں خیمہ زن ٹھیکداروں کا کہنا ہے کہ پائے تکمیل تک پہنچائے گئے کاموں میں1150کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ جوائنٹ کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے سنیئر لیڈر غلام جیلانی پرزہ نے بتایا کہ محکمہ ڈرینج کو سرینگر مونسپل کارپوریشن سے علیحدہ کر کے محکمہ یو ای ای ڈی میں ضم کرنے کے علاوہ ای ٹینڈرنگ کو ختم کرنے کیلئے انہوں نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔