سرینگر//شہر خاص کے تاجروں نے واجب الادا بجلی فیس کو معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کے چیف انجینئر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔ شہر خاص ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس ایسو سی ایشن خانیار کے چیئرمین شیخ ہلال احمد نے کہا کہ نامسائد صورتحال کے نتیجے میں شہر خاص کے تاجروں کو سب سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی معیشی و مالی حالات بہت خستہ ہوچکی ہے،جس کے نتیجے میںانکے روزگار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ شیخ ہلال احمد نے امید ظاہر کی کہ محکمہ بجلی تاجروں کے ان مسائل کو اسی طرح حل کریں گے،جس طرح ماضی میں کیا تھا۔