ٹنگمرگ//ٹنگمرگ کے وائیلونامی گائوں میں نصب بجلی ٹرانسفارمر اکثروبیشتر خراب رہتا ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں یہاں بجلی صارفین کی تعداددوگنی ہوئی ہے لیکن ٹرانسفارمروہی ہے جوکئی برس قبل یہاں نصب کیاگیاتھا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ نصب شدہ ٹرانسفارمرچونکہ کم قوت والاہے اورلوڈبرداشت نہیں کرپاتا،اسلئے آئے دنوں اس میں کوئی نہ کوئی خرابی پیداہوجاتی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ رواں موسم سرماکے حالیہ دومہینوں کے دوران یہ بجلی ٹرانسارمرکئی مرتبہ خراب ہوگیا۔انہوں نے بتایاکہ باربارکی مانگ کے بعدمحکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام نے یہاں 250کلوواٹ صلاحیت والابجلی ٹرانسفارمرنصب کرنے کاوعدہ کیالیکن ابھی تک وہ وعدہ وفا نہیں ہوا۔