جموں//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں سٹیٹ بورڈ فار وائلڈ لائف کی 14ویں سٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈی جی پی جے اینڈ کے دلباغ سنگھ ، جنگلات کے کمشنر سیکرٹری منوج کمار دیویدی ، کمشنر سیکرٹری ریوینو شاہد عنایت اللہ ، سیاحت کے سیکرٹری ریگزن سمفل ، پی سی سی ایف جے اینڈ کے سریش چُگ ، دیگر ممبران ، جنگلات و وائیلڈ لائف کے افسران موجود تھے۔میٹنگ کے دوران محکمہ وائلڈ لائف سے متعلق کئی اہم تجاویز بحث و مباحثے کے لئے سٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے رکھے گئے ۔چیف کنزرویٹر آف فارسٹس اور ممبر سیکرٹری جے فرینکوئی نے تجاویز سے متعلق کئی اہم تفاصیل میٹنگ کے سامنے رکھے ۔تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی اور چیف انجینئر تعمیراتِ عامہ اور پی ایم جی ایس وائی سے پروجیکٹوں سے متعلق ضروری تفصیلات حاصل کی گئیں ۔پروجیکٹوں کی اہمیت کے مد نظر کافی بحث و مباحثے کے بعد سٹینڈنگ کمیٹی نے غور طلب تجاویز کو محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے مقرر شدہ شرائط کے مطابق منظوری دی۔