جموں//وائس چیئر مین جے کے سیمنٹ لمٹیڈ انجینئر نذیر احمد یتو نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کو جے کے سیمنٹ لمٹیڈ کو ایک نفع بخش ادارہ بنانے کے حوالے سے کئے جا رہے اقدامات اور جے کے سیمنٹس کے حوالے سے کئی دیگر امور کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے انجینئر یتو کو صلاح دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کمپنی کے اکاؤنٹس کی وضح کئے گئے قوانین کے مطابق ہر سال آڈِٹ ہو ۔ گورنر نے کہا کہ کمپنی کو سیمنٹ کی پیداوار بڑھانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات اُٹھانے چاہئیں تا کہ ریاست کی سیمنٹ ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی میں شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو فروغ دیا جانا چاہیے ۔