سرینگر //جموں صوبے میں تین دن بعد کورونا وائرس سے مزید 2افرادفوت ہوگئے۔متوفین کی مجموعی تعداد 4457 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 54ہزار 187 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4مسافروں سمیت مزید168افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 34ہزار600تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں بدھ کو مزید 168افرادمثبت قرار دیئے گئے جن میں جموں سے 27اور کشمیر سے 141تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 141افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 141افراد مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 141افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 71،بارہمولہ میں 29،بڈگام میں 12،پلوامہ میں 4، کپوارہ میں 7، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 10،کولگام میں 1جبکہ اننت ناگ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 9ہزار 925تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2276بنی ہوئی ہے ۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ اور سانبہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8اضلاع میں 27افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 27افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 25افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 27افراد میں جموں میں 13، ادھمپور میں 2،راجوری میں 2،ڈوڈہ میں 1، کٹھوعہ میں 1، پونچھ میں 1، رام بن میں 3 جبکہ ریاسی میں4افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 675افرادتک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک کا تعلق جموں جبکہ ایک راجوری میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2181ہوگئی ہے۔
ملک میں10,197 مثبت،301ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے نئے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 197 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ اس سے ایک روز قبل ان کی تعداد 10 ہزار سے نیچے پہنچ گئی تھی۔منگل کو ملک میں 67 لاکھ 82 ہزار 42 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 13 کروڑ 68 لاکھ 79 ہزار 685 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 66 ہزار 598 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 12134 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 890 ہوگئی ہے ۔ملک میں ایکٹو معاملے 2238 کم ہو کر 128555 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 301 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 64 ہزار 153 ہو گئی ہے ۔