جموں//پی سی سی ایف سریش چُگ نے کئی افسروں کے ہمراہ آج جی ایم سی جموں کا دورہ کر کے وہاں اومکار سنگھ نامی فارسٹ گارڈ کی عیادت کی جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔اس موقعہ پر پی سی سی ایف نے کہا کہ محکمہ اُن کے علاج ومعالجہ کا سارا خرچ برداشت کرے گا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ فارسٹ گارڈ انتہائی مشکل حالات میں کام کرتے ہیں اور انہیں روزانہ25 کلو میٹر تک مسافتیں طے کرناپڑتی ہیں اور اس دوران کئی فارسٹ گارڈ زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔پی سی سی ایف نے متعلقہ فارسٹ گارڈ کے حق میں فوری طور سے بینو ویلنٹ فنڈ واگذارکرنے کی ہدایت دی۔