جموں //کریٹیو ما ئینڈ او لمپیڈ فائو نڈیشن(CMOF) کی جانب سے 2019-20کیلئے اکیڈمک اولمپیڈ کلینڈرجاری کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں فا ئد نڈیشن کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں نجی سکول ایسوسی ایشن کی نائب صدر کرن رینہ بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئیں جبکہ ان کے علا وہ اومیگا تھیٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھارتی کول ،سماجی کارکن سعید اعظم ،کریٹیو ما ئینڈ او لمپیڈ فائو نڈیشن کے صدر و دیگر ان بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب میں سعید اعظم نے مذکورہ کلینڈر کے اجراء کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ اس کا اصل مقصد نجی اسکولوں کے ساتھ اشتراک سے سائنس ،ریاضی ،انگریزی ،کمپیوٹر ،ہندی و دیگر شعبوں میں بچوں کے امتحان لے کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو وظیفے کیلئے منتخب کر نا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جلد ہی مذکورہ فائو نڈیشن صوبہ جموں اور کشمیر میں سرکاری سکولوں کیساتھ شتراک قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے گی ۔
نے اکیڈمک اولمپیڈ کلینڈرجاری کیا CMOF
