عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
کٹھمنڈو//وسطی مغربی نیپال کے ضلع سرکھیت میں جمعہ کی دوپہر کو ایک مسافر بس ہائی وے سے پھسل جانے سے چار افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ضلعی پولیس کے ترجمان بیرندر بشوکرما نے بتایا، “بس جس میں 34 افراد سوار تھے ، ہائی وے سے 150 میٹر دور گر گئی، اس حادثہ میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔” انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ‘اوور اسپیڈ’ اس المناک حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے ۔ جمعہ کی صبح ایک الگ حادثے میں نیپال کے چتوان ضلع میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔ نیپال میں ہر سال سینکڑوں افراد ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔