یواین آئی
نیویارک// امریکی شہر نیویارک میں میئر کی اجازت کے بعد جمعہ کو پہلی بار مساجد سے اذان کی آواز گونج اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں جمعہ کو پہلی بار مساجد سے اذان کی آواز سنائی دی ، نیویارک کے میئرنے جمعہ کی اذان لائوڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دی تھی۔نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لائوڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لائوڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا ، ساتھ ہی محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جب کہ وہاں پونے تین سو سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز قائم ہیں۔