نیل بانہال میں سکولی بچوں کیلئے مصوری کے مقابلے کا انعقاد

بانہال// ضلع رام بن کے باٹو نیل علاقے میں فوج کی طرف سے سکولی بچوں کیلئے مصوری کے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بیس لڑکیوں اور دس سکولی لڑکوں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مصوری کے اس مقابلے کا موضوع وطن پرستی اور ماحولیات پر مبنی تھا۔فوج کی طرف سے نیل باٹو میں منعقد اس مقابلے میں بچوں نے اپنی مصوری کے زریعے بگڑتے ماحول اور حب الوطنی کی عکاسی کی۔ آخر میں بہترین اور امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور شرکت کرنے والے تمام بچوں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔ نیل کے مقامی لوگوں نے فوج کے اس ایثار جی سراہنا کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بچوں کی رہبری کیلئے فوج آئندہ بھی ایسے ہی مقابلوں کا انعقاد کرتی رہے گی۔