منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے نیلی گائوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چوروں کے ایک حملے میں 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ چوروں کی گاڑی اور دوموبائل فون ضبط کرلئے گئے ۔چوروں کی جانب سے نیلی گائوں میں خان محمد اور محمد عالم نامی افراد کے گھروں میں چوری کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس دوران اہل خانہ نے چورو ں کو موقعہ پر پکڑنے کی کوشش کی جس کے ودران واردات میں ملوث چوروں نے اہل خانہ پر حملہ کر کے 2افراد کو زخمی کر دیا ۔دونوں گھروں کے افراد کی کوششوں کے بعد چوروں کی گاڑی کو ضبط کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضہ سے 2موبائل فونز بھی چھین لئے گئے ۔پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد منجا کوٹ پولیس سٹیشن سے پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور انہوں نے چوروں کے موبائل فون اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر ایک معاملہ درج کرلیا ہے ۔مقامی لوگوںنے جموں وکشمیر پولیس سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کیساتھ نمٹنے کیلئے منجا کوٹ اور بھمبر گلی علاقوں میں سختی کرنے کیساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں پر بھی ناکے لگائے جائیں تاکہ منجاکوٹ تحصیل میں اس نوعیت کی سرگرمیوں کو روکا جاسکے ۔