وجے پور //نیشنل کا نفرنس ریاست میں عوام کو یکجا کر کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے جبکہ سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کی ریاستی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کا نفرنس کے سنیئر لیڈر اور سابقہ ریاستی وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے وجے پور میں پارٹی کارکنوں اور معززین کیساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کچھ عرصہ سے جاری سیاسی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کیساتھ لڑنے کیلئے یکجا ہو نے کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔این سی لیڈر نے کہاکہ سماج کو متحد رکھنے اور ریاست کے تینوں خطوں کی یکسان ترقی کیلئے اس سے قبل نیشنل کا نفرنس نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ آئندہ بھی پارٹی ریاست کے تینوں خطوں کی ترقی اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے شیخ محمد عبداللہ کے فلسفے پر عمل کرتی رہے گی ۔انہوں نے بھاجپا کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران صوبہ جموں کی عوام سے تعمیر و ترقی کے نام پر ووٹ حاصل کئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی نے عوامی امنگوں کیساتھ کھلواڑ کی ۔موصوف نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کر نے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں ۔اس موقعہ پرپارٹی کے ضلع صدر مہندر گپتا ،نائب صدر وجے سنگھ ،موہن سنگھ ،ریاض ملک ودیگران بھی موجود تھے ۔
نیشنل کا نفرنس ریاست کی وحدت کی ضامن
