مینڈھر //ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے دورہ اضلاع پونچھ میں نیشنل کانفرنس کی صفوں میں پہلے سے کہیں زیادہ قوت افراد شامل ہوئی ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ نیشنل کانفرنس قیادت نے ہمیشہ بنیادی سطح پر تنظیم کو مضبوط و مستحکم بنانے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلہ میں بلا لحاظ ذات برادری کے لوگ شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے آج مینڈھر پارٹی کارکنان کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کہ دوران اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے پونچھ دورہ کہ دوران ایڈوکیٹ نذیر حسین چوہدری بلاک صدر مینڈھر کو صووبائی نائب صدر کہ عہدہ پر فائیز کیا جس متعلق کارکنان نیشنل کانفرنس نے ایڈوکیٹ نذیر حسین اعزاز میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان تنظیم یوتھ نیشنل کانفرنس کہ علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کرکے پارٹی ہائی کمان فاروق عبد اللہ، عمر عبد اللہ ، نیشنل کانفرنس کہ جنرل سکریٹری علی محمد ساگر ،صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ایڈوکیٹ نذیر حسین چوہدری کو صوبائی نائب صدر مقرر کیا ہے۔اس موقع پر ممبر اسمبلی مینڈھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل کانفرنس میں یہی خوبی ہے کہ اس جماعت میں پارٹی ورکر کی بڑی قدر ہے اور حقیقت میں یہ جماعت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی جماعت ہے۔ اس جماعت میں کسی کو کسی پر سبقت حاصل نہیں ہے۔ بلکہ اس جماعت میں کام کرنے والے ورکر کی بڑی قدر ہے اس موقعہ پر تمام بلاک کمیٹیوں کے ذمہ داران نے فاروق عبد اللہ و عمر عبد اللہ و دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے ہمارے ضلع خصوصا ًہماری ریاست کو صوبائی سطح پر نمائندگی دی گئی ہے ایڈوکیٹ نذیر حسین خان نے پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اعلی کمان نے جو مجھ پر بھروسہ کیا ہے میں اس کے لئے فاروق عبد اللہ ، عمر عبد اللہ ،علی محمد ساگر و دویندر سنگھ رانا کا شکر گزار ہوں اور آج میں ایک مرتبہ پھر عہد کرتا ہوں کہ میں بلا لحاظ ذات برادری، رنگ و نسل پارٹی کی خدمت کروں گا۔ جاوید رانا کی موجودگی میں پارٹی کارکنان و بلاک مینڈھر کے حاجی میر محمد کو بلاک مینڈھر کے لئے پارٹی کا بلاک صدر منتخب کرنے کی تائید و تصدیق کی جو کہ تمام معزز نے با اتفاق رائے منظوری دی اس موقعہ پر جن مقررین نے خطاب کیا ان میں حاجی محمد رشید بلاک صدر، تنویر احمد خان بلاک صدر،زمان چوہدری بلاک صدر، چوہدری خادم حسین بلاک صدر، محمد خالق بلاک صدر، شوکت حسین ضلع سکریٹری،چوہدری محمد خلیل سابقہ سرپنچ،سرپنچ حاجی عبدالکریم اورچوہدری محمد شریف سرپنچ ڈھرانہ ،چوہدری میر محمد نمبردار ڈھرانہ و یوتھ نیشنل کانفرنس کے بلاک صدور نے شرکت کی۔