سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے سابق وزیرپیر عبدالغنی ویری کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے ریاست کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے قابل قدر کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیر عبدالغنی آخری دم تک راہ راست پر قائم رہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، جنوبی زون صدر سکینہ ایتو کے علاوہ ممبرانِ قانون سازیہ الطاف احمد کلو اور ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی نے بھی مرحومکو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔