بھدرواہ//خطہ چناب خاص طور سے بھدرواہ کے عوامی مسائل کو اجا گر کرنے کی غرض سے این سی کے صوبائی سیکریٹری شیخ محمدشفیع کی موجودگی میں ایک کنوینشن کا انعقادہوا۔ ڈاک بنگلہ بھدرواہ میںمنعقد اس کنوینشن میں بھدرواہ کانسٹی چیونسی کے تقریباً250ورکروں اور ڈیلی گیٹوں نے شرکت کی ۔کاکنان کی کنوینشن کی صدارت صوبائی سیکریٹری شیخ محمد شفیع نے کی جس کا بنیادی مقصد وادی چناب خصوصی طور سے بھدرواہ کی عوام کے ساتھ استحصال کا اظہار کرنا تھا انہوں نے مخلوط حکومت کے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا ،ترقیاتی کاموں اور فنڈس کی تقسیم کے علاوہ دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ آج ہم نے اپنے روکروں کو مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی ناکامی کے بارے مین اپ ڈیٹ کیا یہ سرکاریں خطہ چناب کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میںنا کام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رساناکیس کے معاملہ میں مرکز اور ریاستی سرکار لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے ایک طرف ہندو ایکتا منچ کی ریلی میں شمولیت پر دو وزیروں کو بر خواست کیا جاتا ہے دوسری طرف جو ایم ایل اے کیس کو سی بی آئی کو حوالے کرنے کی مانگ کرنے والوں کو وزارت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محاذ پر ناکام رہنے پر مخلوط سرکار سے لوگوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے اور اب وہ لوگوں کو فرقہ وارنہ بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر فتح علی شاہ،سرشٹا دیوی،پرتھوی راج،بشیر احمد کیلو،دھن راج،محمد امین ،عبدالمجید شاہ،محمد اقبال ،شیر چند اور دیگر موجود تھے۔