نیشنل کانفرنس اکائی بھلیسہ و ٹھاٹھری کچلو و سہروردی سے ملاقی

ڈوڈہ //نیشنل کانفرنس نائب صدر ضلع و سابق ایم ایل سی کی قیادت میں گندوہ، چنگا ،جکیاس ،چلی پنگل، کاہرہ و ٹھاٹھری بلاکوں کے کارکنوں کا ایک وفد نے سابق وزیر و پارٹی کے زونل صدر چناب ویلی سجاد احمد کچلو و سابق وزیر و صوبائی نائب صدر خالد نجیب سہروردی کے ساتھ الگ الگ ملاقات کرکے انہیں مبارکباد پیش کی اس دوران انہوں نے ظفراللہ راتھر کو بھی ضلع صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔وفد میں بی ڈی سی چیئرمین بھلیسہ چوہدری محمد حنیف، بلاک صدر چلی الحاج عمر دین نیائک، بلاک صدر پنگل محمد حنیف ملک، بلاک صدر ٹھاٹھری شمیم احمد بٹ شامل تھے۔انہوں نے صوبائی نائب صدر و زونل صدر چناب ویلی کو تنظیمی و عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا۔کچلو و سہروردی نے پارٹی کارکنوں سے زمینی سطح پر جا کر نیشنل کانفرنس کے منشور کو لوگوں تک پہنچانا و آپسی بھائی چارے کی مضبوطی کیلئے ہر وقت سرگرم رہنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ میں مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے اور سرکار کھوکھلے دعوے کرتی ہے۔اس دوران انہوں نے دونوں رہنماؤں کو پھولوں کی مالا پہنا کر استقبال کیا۔