بیت المقدس// تل ابیب میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ شاہراہ بالفور پر واقع نیتن یاہو کے دفتر کے باہرکیا گیا جبکہ مظاہرین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر نیتن یاہو پر اسرائیلیوں کو جنگ میں جھونکنے کا الزام عائد کیا تھا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نیتن یاہوکے اقتدار میں رہتے ہوئے اسرائیلی امن اور سکون سے نہیں رہ سکتے۔دوسری جانب نیتن یاہو پر اس وقت بدعنوانی کا مقدمہ چل رہا ہے۔