نیابھرتی ہونے والا جنگجو گرفتار

بڈگام+کپوارہ//چرار شریف بڈگام میں  حال ہی میںبھرتی ہوئے ایک جنگجو کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 35آر آر، 181بٹالین سی آر پی ایف  کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناگہ بل چرار شریف میں گلزار احمد بٹ ساکن باتھ پورہ آرونی اننت ناگ کو گرفتار کیا جس نے حال ی میں ہتھیار اٹھائے تھے۔اسکی تحویل سے ایک پستول،میگزین ، 14رائونڈس، 58اے کے رائونڈس بر آمد کئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ البدر سے وابستہ تھا۔اسکے خلاف چرار شریف پولیس سٹیشن میں کیس زیر نمبر 24/2021درج کیا گیا ہے۔ادھرکپوارہ میںپولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران جنگجوئوں کے ایک اعانت کار کو حراست میں لیکر اسکی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج ، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کی مشترکہ ٹیم نے جنگجو ئوں  کے اعانت کار کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں 10 ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول اور 2 میگزین شامل ہیں۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔