جموں//ضلع جموںکی تحصیل نگروٹہ کی بٹال کٹل بٹال ،ندور ،پنجگرائیں،جگٹی،چھبہ،مڑھ،اور بمیال پنچائتوںمیںبندرو جنگلی جانور خریف کی سائونی جوار ، مکئی کی فصلوں کو تباہ وبرباد کرکے کسانوں کی مالی معیشت کو لمبے عرصہ سے زبر دست نقصان پہنچارہے ہیںجس سے علاقہ کا کسان طبقہ حالت نزع ہے۔مقامی عوام نے بتایا کہ علاقہ میں بندروں کی دہشت کی وجہ سے کسانوں نے اپنی اوّل درجہ کی ہزاروںکنال زمینوں میںمکئی کی فصل لگانا چھوڑ دیا ہے اور بجائے مکئی کی فصل کے لمبے عرصہ سے جوارباجراو دوسری فصلیں لگانے کو ترجیح دے دے رکھی ہے لیکن بندروں کے قہر کے آگے کسانوں کی سب تد بیریں بے سود ثابت ہوگئی ہیں اور کسان طبقہ اس وقت بھاری پریشانیوں میں مُبتلا ہوچکا ہے کیونکہ کسان طبقہ دن کوبندروں سے فصل کو بچانے کے لئے اپنی فصل کی حفاظت کرتا ہے لیکن رات کو دوسری قسم کے جنگلی جانور کسانوں کی فصلوں کو نست ونابودکردیتے ہیںجس سے علاقہ میں اقتصادی معیشت متاثر ہورہی ہے مقامی عوام نے بتایا کہ یہی حال فصل خریف کا ہے جس کے عوِض علاقہ کے کسانوں نے اپنی اوّل درجہ کی ہزاروں کنال زمینیوں کو غیر آباد کردیا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عرصہ تین سال قبل محکمہ وائلڈ لائف نے سینکڑوں کی تعداد میں بندروں و دوسری قسم کے جنگلی جانورں کو علاقہ میںچھوڑاتھا جن کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب علاقہ میں قہر برپا کرادیا ہے اور علاقہ میںہاہا کار مچی ہوئی ہے اور علاقہ کے زمینداری سے منسلک کسان بے حال ہیںعلا قہ کے عوام نے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ حقائق کے مدِنظر اس ضمن میں محکمہ وائلڈ لائف کو خصوصی احکامات صادر فرماکر علاقہ کو جنگلی جانوروں کے قہر سے پاک و شفاف کیا جائے بصورت دیگر عوام محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ریاستی سرکار پر عائد ہوگی ۔