جموں//رکن اسمبلی نگروٹہ وصوبائی صدرنیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانانے کہاکہ میرامشن نگروٹہ کے لوگوں کی خدمت کرناہے اوراس سلسلے میں میرے حوصلے بلندہیں۔ان خیالات کااظہار رکن اسمبلی نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے چھبا،ٹھنڈا، پانی ،مڑھ اورچھواکے دورے کے دوران عوامی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کی مشکلات کودورکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورحلقے کے ہرعلاقے کی تعمیروترقی یقینی بنائی جارہی ہے۔ا س دوران مختلف وفودنے بھی راناسے ملاقات کی اورانہیں اپنے مسائل کی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو مختلف سکیموں کے فوائد سے مستفیض کرنے کیلئے ان میں بیداری عام کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعمیروترقی کیلئے تعمیراتی ایجنسیوں کو وقت مقررہ کے اندر کاموں کی تکمیل کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ برسات کے موسم میں ڈھانچے کے ہوئے نقصانات کی بھرپائی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔رانانے کہاکہ بجلی اورپانی کی سپلائی کے نظام کونگروٹہ حلقے میں بہتربنایاجارہاہے۔رانانے کہاکہ نگروٹہ حلقہ کوہمہ جہت تعمیروترقی سے ہمکنارکرنامیرامشن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گریٹرجموں کے خواب کی تکمیل نگروٹہ کے لوگوں کوبہترسہولیات میسرکرواکرکی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ نگروٹہ حلقہ میں گریٹرجموں کی بھرپورصلاحیت موجودہے۔دورے کے دوران رانانے انتظامیہ کے افسران کولوگوں کے مسائل کاازالہ کرنے کی ہدایت دی۔