جموں//بھارتیندو ہریش چندر جدیدی فلم دنیا کے ہستی کی یوم پیدائش منائے جانے کے سلسلہ میں اس اتوار کو ر نٹ رنگ کی جانب سے ہندی زبان میں نئے مہمان ڈراما کوپیش کیا۔ڈراما کے مصنف جانے مانے قلم کار اودھے شنکربھٹ جبکہ ہدایت کار نیرج کنٹھ تھے۔ اس موقع پربولتے ہوئے مسٹر بلونت ٹھاکر نے مطلع کیا ہے کہ بھارتیندو ہریش چندرا پہلے شخصیت تھے جنہوں نے تھیٹر کی دنیا میں سب سے پہلے قدم رکھا اوران کے ہندی فلموں میں بھارت دوردشا‘ ستیہ ہریش چندر‘ اندھیر نگر وغیرہ نے تواریخ میں کافی نام کمایا اوربھارت کے ادبی ور اثت میں کافی تعاون فراہم کیا۔ نئے مہمان کی نمائش کی پیش کش کے دوران کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اداکاروں میں شویم سنگھ‘ ویشالی شرما‘ سوشانت سنگھ چاڑک‘ آرتی دیوی‘ شیتل جادھان‘ اجل بندران‘ سانکٹ اورآفاقی خان موجود تھے۔شو اہتمام کے معاون کار محمد یسین جبکہ پیش کش یشان حیدری کی تھی۔