جموں // نٹرنگ نے سنڈے تھیٹر میں اتوار کے روز ایک مزاحیہ ڈرامہ ’’نقشے میں ندھان ‘‘ پیش کیا،جسے منی مدھو کر نے تحریر کیا ہے اور جسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ڈرامہ میں قدرت اورسپاہیوں کو محفوظ رکھنے پر بات کیا جاتا ہے۔ڈرامہ میں چار لوگ جوکرس کے لباس میںنمو دار ہوتے ہیںاور سامعین کی دل بہلائی کیلئے کیمونزم ، سوشلزم ، اور بیروزگاری کے پلے کارڈز لیکر گھومتے ہیں۔ہجوم ااور ان چار لوگوں کے درمیان مزاحیہ گفتگو ہوتی ہے۔ہجوم عام لوگوں اور ناخواندہ لوگوں پر کئے جا رہے مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ہجو م مزاحیہ انداز میں یا دلاتے ہیں کہ اگر انکے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا ،تو وہ کس طرح سے انقلاب لائیں گے۔تھوڑی دیر میں ہجوم منتشر ہو جاتی ہے اور ڈرامہ شروع ہو جاتا ہے۔ڈرامہ میں برطانوی سپاہیوں کی جانب سے لوگوں پر ڈھائے گئے مظالم کی عکاسی ہوتی ہے۔ڈرامہ میں1857کے غدر کو دکھایا گیا ہے ،جہاں پر ایک سپاہی منگل پانڈے نے برطانویوں کے غلط طریقہ کے خلاف آواز اُٹھائی ۔ڈرامہ میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ برطانوی دور میں کس طرح سے بھارتی پولیس والے بھارتیوں پر ظلم کرتے تھے۔ڈرامہ میںبرطانویو ں کا بھارت میں صنعت کاری کی شروعات کے لئے شکریہ دا کیا۔ڈرامہ میں کام کرنے والے کلا کاروں میںابھینو شرما ، چراغ آنند، ادت ساگر، سمت رینہ، عارف بھگت، وغیرہ بھی شامل تھے۔