جموں//سنڈے تھیٹھر سیریز کے سلسلے میں نٹرنگ سٹوڈیو تھیٹھرمیں بھگوتی چرن ورما کا لکھا اور نیرج کانت کی ہدایت میں دو کلا کار ڈرامہ پیش کیا گیا۔ڈرامہ میں فنکاروں کی اصل زندگی کی حقیقت اور سو سائٹی میں ان کا جد وجہد دکھائی گئی ،اس میںایک فنکار کے کامیاب اور مشہور ہونے تک کی مشکلات پیش کی گئیں۔اس میں منزل گلیمیرس ہوتی ہے لیکن سفر بہت مشکل ہوتا ہے۔ڈرامہ میں چورامنی اور مارتنڈ دوست ہوتے ہیں دونوں فنکار ہیں ایک شاعر اور دوسرا پینٹر ہے انہوں نے ایک بار بالی وڈ میں اپنے فن کے ذریعہ حکمرانی کی خواہش ظاہر کی۔شاعر نے ہندی فلموں میں بلند پایا کے گیت کار اور بہترین ڈائریکٹر بننے کے خواب دیکھنا شروع کر دئے ۔لیکن قسمت نے ان دونوں کو مالک مکان کے کرایہ کے اصرار سے بچنے کےلئے جس سے انہوں نے چھ ماہ کےلئے کمرہ کریہ پر لیا تھا کےلئے من گھڑت کہانیاں بنانے میں دونوں نے ساری طاقت لگا دی ۔ڈرامہ نگار نے خوبصورتی سے تخلیخی لوگوں کی المناک قسمت کو اجاگر کیا جو جادو ئی اور برقی تجربے کا فن تعمیر کرنے کی توقع کرتے ہیں اور صرف زندہ رہنے کی جد وجہد کرتے ہیں۔ڈرامہ ایک مقام ایسا آتا ہے جب شاعر اور پینٹر مالک مکان کے کرایہ کے کمرہ میں بند کر دیتے ہیں ۔ایک دن مالک مکان زبردست کمرہ میں گھس جاتا ہے پکڑے جانے پر انہوں نے مالک مکان کو متاثر کرنے کےلئے منطقی بہانے بنانے شروع کر دئے۔ وہ انہیں جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے جب تک کہ وہ اپنے ناقابل یقین خوابوں کا احساس نہ کرسکیں۔شاعر اور پینٹر دونوںنے کو یہ احساس کو حاصل ہوا کہ کہ ہم سے پہلے ہزار سالوں کی تمدن رکھنے کے باوجود یہ دنیا تخلیقی لوگوں کے لئے نہیں ہے ۔منوج کمار للوترہ نے چورامنی اور سوشانت سنگھ چاڑک نے مارتنڈ کے کردار کے طور سے شاندار کردار ادا کیا۔سمت رینہ نے بولاکی داس ،چراغ آنند نے رام ناتھ اور آکاش وادھون نے پر ما نند کے اپنے کردار کو اچھے ڈھنگ سے نبھایا۔